مظفرآباد (ثناءنیوز) وزےراعظم آزادکشمےرچودھری عبدالمجےد نے مقبوضہ کشمےر مےں جامع مسجد مےں بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ مےں 14افراد کی شہادت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدےد مذمت کرتے ہوئے رےاست مےں اس اندوہناک واقعہ کے خلاف 4روزہ سوگ منانے کا اعلان کےا۔ وزےراعظم نے کہا کہ 22جولائی بروز سوموار احتجاجی رےلی نکالی جائے گی اور اقوام متحدہ آبزرور مشن کو احتجاجی ےادداشت پےش کی جائے گی۔ وزےراعظم نے آزادکشمےر کی تمام سےاسی قےادت سے اپےل کی کہ وہ اس احتجاجی رےلی مےں اجتماعی طور پر شرکت کرےں۔ وزےراعظم نے آل پارٹےز حرےت کانفرنس سے اپےل کی کہ وہ اسلام آباد مےں احتجاجی رےلی کا انعقاد کرے اور ڈےلومےٹک ورلڈ کو بھارتی فوج کے اس گھناﺅنے فعل سے آگا ہ کرےں، وزےراعظم آزاد کشمیر ےہاں اےوان وزےراعظم مےں ےوم الحاق پاکستان کے سلسلہ مےں منعقدہ تقرےب سے خطاب کررہے تھے۔ وزےراعظم چودھری عبدالمجےد نے کہا کہ مقبوضہ کشمےر کی تشوےشناک صورتحال اقوام عالم کے لئے لمحہ فکرےہ ہے۔ مہذب اقوام مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی درندگی بند کروائے اور کشمےرےوں کو بےن الاقوامی طورپر تسلےم شدہ استصواب رائے کا حق دلوائے۔