فصیح بخاری کی معطلی کیخلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا

Jul 20, 2013

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ 23 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔ فصیح بخاری نے اپیل کی جلد سماعت کیلئے بھی گذشتہ روز درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں کیس کی جلد سماعت کے علاوہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کو روکنے کی استدعا کرتے ہوئے م¶قف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر نیا چیئرمین نیب تعینات ہو گیا تو ان کی اپیل کی سماعت غیر م¶ثر ہو کر رہ جائے گی۔

مزیدخبریں