ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) گاﺅں خیرپور بھٹیاں تھانہ صدر ننکانہ کے علاقہ میں 25 سالہ نوجوان محمد نوید بھٹی نے گھریلو تنازع پر خود کو گولی مار لی۔ گولی نوید کے جسم سے ہوتی ہوئی پاس کھڑی ماں کو جا لگی۔ والدہ خورشید بی بی اور نوید بھٹی دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ نوید بھٹی چند ہفتوں بعد باپ بننے والا تھا۔
ننکانہ صاحب: گھریلو تنازع پر نوجوان نے گولی مار لی، ماں بھی زد میں آ کر جاں بحق
Jul 20, 2013