شرقپور: باپ کو گولی مار کر بیٹے نے خود کشی کر لی، باپ کی حالت نازک

شرقپور شریف (نامہ نگار) شرقپور بھوئے والا میں سگے بیٹے نے باپ کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ بہنوں کے شور کرنے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ نواحی گاﺅں بھوئے والا میں منیر احمد جو کہ اپنے والدین سے ملک سے باہر جانے پر اصرار کرتا تھا والد عبدالمجید کے انکار پر سگے بیٹے نے باپ کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ بہنوں کے شور مچانے پر منیر احمد نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ محلے داروں نے عبدالمجید کو فوری طور پر لاہور ہسپتال منتقل کروا دیا۔ جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...