3 خود کشیاں: فیصل آباد میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے پھندہ لے لیا

Jul 20, 2013

فیصل آباد+ دنیا پور (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار) گھریلو حالات اور غربت سے تنگ میاں بیوی سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فیل آباد میں رام دیوالی 2 چک کے رہائشی 27 سال اظہار الحق نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔ اظہار الحق نے گھریلو حالات سے تنگ آکر پنکھے سے رسی ڈال کر پھندہ لے لیا۔ جس کے باعث اس کی موقع پر ہلاکت ہو گئی۔ اسلم اور اس کا بیٹا طاہر اقبال 356 ڈبلیو بی کے رہائشی اور محنت مزدوری کرتے تھے۔ مارچ 2013ءمیں طاہر اقبال کی شادی مسماة زیتون بی بی دختر غلام حسین کھور چاہ رتن والا موضع طاہر بھٹہ سے ہوئی ۔ کوشش کے باوجود کام نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر طاہر اقبال اور اس کی بیوی مسماة زیتون بی بی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔

مزیدخبریں