لاہور (خصوصی نامہ نگار) موو آن پاکستان تحریک کے چیئرمین میاں محمد کامران نے بھارت کو دہشت گردملک قرار دےنے کےلئے اقوام متحدہ کے سےکرٹر ی جنرل کو خط لکھ دےا۔ خط مےں مےاں محمد کا مران نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمےر مےں اپنی آزاد ی کےلئے جنگ لڑ نےوالوں کو جس طر ح مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے اور خصوصاً خواتےن اور بچوں کا قتل عام کےا جا رہا ہے وہ نہ صرف بنےادی انسانی حقوق کی خلاف ورازی ہے بلکہ ےہ کھلی دہشت گردی بھی ہے۔ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری طور بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے۔ انہوں نے کہا حال مےں ہی اےک بھارتی افسر نے بھارتی حکو مت کے خوداپنے ملک مےں دہشت گردی کروانے کا بھی انکشاف کےا ہے جس سے اب بھارت کے دہشت گرد ہونے کی سر کاری سطح پر بھی تصدےق ہو چکی ہے۔