جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان ہلاک، ورثاءکا احتجاج

لاہور (نامہ نگار )جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 18سالہ نوجوان کی ہلاکت پر ورثاءسراپا احتجا ج بن گئے۔ انہوں نے جناح ہسپتال کے سامنے ٹائرجلا کر سڑک بلاک کر دی اور احتجاجی مظاہرہ کےا ۔وہاڑی کے 18سالہ نوجوان معروف کو علاج کے لئے جناح ہسپتال لایا گیا۔ جہاں میڈیکل وارڈ میں اس کا علاج جاری تھا اچانک اس کی طبیعت بگڑگئی اور وہ ہلاک ہوگےا۔ متوفی کے ورثاءنے الزام عائد کیا دو روز سے ہسپتال میں دھکے کھا رہے ہیں مگرکوئی بھی سنیئر ڈاکٹر ان کی بات سننے کو تیار نہیں تھا اس وجہ سے ان کے بیٹے کی موت واقع ہوئی ہے۔ ورثاءنے مشتعل ہو کر جناح ہسپتال کے باہر ٹائرجلا کر روڈ بلاک کردی اور احتجاجی مظاہرہ کےا، مظاہرےن نے ڈاکٹروں کے خلا ف شدےد نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔جناح ہسپتال کی انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔پولےس نے متوفی کے ورثا کو یقین دہانی کرائی ذمہ دار ڈاکٹروں کی خلاف کارروائی کی جائے گی جس پر مظاہرےن منتشر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...