ہربنس پورہ: دیرینہ دشمنی پر باپ، بیٹے کو قتل کر دیا

لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں پرانی دشمنی پر موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر کے باپ، بیٹے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ باٹا پور کا رہائشی 55سالہ مولوی رمضان اپنے 19سالہ بیٹے امیر حمزہ کے ہمراہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ہجویری سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا گھات لگائے موٹر سائیکل سوار 2افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے محمد رمضان اور اس کا بیٹا امیر حمزہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ راجہ مزمل کے مطابق مولوی رمضان گروپ فاٹا پور کے علاقہ کا رہائشی ہے اور اس نے دو ماہ قبل باٹا پور کے علاقہ میں دو افراد کو قتل کیا تھا جس وجہ سے شبہ ہے کہ مخالفین نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے دونوں باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...