لاہور (خصوصی رپورٹر + نمائندگان + ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا¶ن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ محکمہ سوئی گیس کی ٹیموں نے لاہور، شیخوپورہ اور ملتان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 12 فیکٹریوں کو گیس چوری کرنے پر انہیں سیل کر دیا اور متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائے۔ یہ بات سینئر جنرل مینجر (ڈسٹرکٹ سا¶تھ) سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں عرفان سٹیل آر آر ملز، عمران نمکو، گولڈن نمکو، ڈومیسٹک نیٹ ورک، چودھری فقیر حسین، سرامک فیکٹری، حمید واٹر ہیٹنگ فیکٹری اور ملک چاند واٹر ہیٹنگ گیس چوری میں ملوث پائی گئیں۔ شاہدرہ میں واقع شاپر بیگ بنانے والی 3 فیکٹریوں میں بھی بجلی چوری پکڑ گئی جس پر تینوں کو سیل کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق 4 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ احمد نگر کے علاقہ میں چار بجلی چوروں امین، شہباز احمد، عنصر محمود اور محمد حسین کو گھریلو میٹروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران 70 افراد کو بجلی چوری کرنے کے الزام میں پکڑ لیا گیا ہے اور مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق ڈی پی او محمد سلیم کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن کے دوران قصور پولیس نے 47 مقدمات درج کر کے اس میں ملوث 309 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلعی پولیس نے چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 76 بجلی چوری کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق 44 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ کوٹ مومن سے نامہ نگار کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واپڈا فیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن، 20 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔