فروخت شدہ جائیداد کی ڈویلپمنٹ اور منتقلی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے، عہدیدار ڈی ایچ اے ‘ ای او بی آئی سے حاصل فنڈ اراضی کی خریداری، ڈویلپمنٹ پر خرچ کئے

اسلام آباد (آئی این پی) ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ فروخت شدہ جائیداد کی ڈویلپمنٹ اور منتقلی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔ ڈی ایچ اے کے ایک عہدیدار نے ای او بی آئی کیس کے حوالے سے کہا کہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت فروخت کی گئی اراضی کی 90فیصد ڈویلپمنٹ اور منتقلی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹ تعمیر کے لئے تیار ہیں اور ای او بی آئی سے حاصل کئے گئے فنڈز زمین کی خریداری اور ڈویلپمنٹ پر خرچ کردیئے گئے ہیں۔ ڈی ایچ اے کے عہدیدار کے مطابق ای او بی آئی کو باقاعدہ طور پر الاٹمنٹ تعمیر جاری کئے جاچکے ہیں اور یہ قانونی دستاویز ہے۔ ڈی ی ایچ اے عہدیدار نے کہاکہ ایف آئی اے کی تجویز کے مطابق نیسپاک ڈویلپمنٹ کے کام کا جائزہ لے سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...