اسلام آباد (آن لائن) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے قومی اسمبلی کے جن افسران کی ڈگریاں ہائیرایجوکیشن کمیشن کوچیکنگ کیلئے بھیجی تھیں ان کاریکارڈطلب کرلیاتاکہ سیکرٹریٹ میں جعلی ڈگریاں رکھنے والے افسران کی شناخت کی جاسکے ۔ باخبرذرائع نے آن لائن کوبتایاکہ جعلی ڈگریوں کے اچھلتے ہوئے معاملے کی وجہ سے سپیکرقومی اسمبلی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے جن افسران کی ڈگریاں چیکنگ کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن کوبھیجی تھیں ان کا ریکارڈ طلب کرلیاہے اوراس حوالے سے جاری کئے گئے خطوط کی نقول مانگ لی ہیں۔-
سپیکر نے قومی اسمبلی افسران کی ایچ ای سی کوچیکنگ کیلئے بھیجی گئی ڈگریوں کاریکارڈطلب کرلیا
Jul 20, 2013