صدارتی الیکشن،لاہور میں رانا اکرام ربانی سمیت 5افرادنے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

 اسلام آباد( نوائے وقت نیوز)ملک میں سب سے بڑے صدارتی منصب کیلئے انتخابی عمل شروع ہو گیا،صدارتی الیکشن لڑنے کے خواہش مند افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کر دیئے ،کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 جولائی ہے،صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا اکرام ربانی نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،وہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر رہ چکے ہیں،جبکہ چارمزید افراد محمد حنیف نجم ، محمد نجم سلیم ،عمران احمد اور زاہد اقبال نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے،صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...