لیلة القدر 6اگست کو ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمشن نے یہ تاریخ صدارتی الیکشن کی پولنگ کیلئے رکھ دی: پرویز رشید

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ لیلتہ القدر 6اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ الیکشن کمشن نے یہ تاریخ پولنگ کیلئے مقرر کی ہے، حکومت صدارتی انتخاب میں ردوبدل کا نہیں پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی چاہتی ہے، ارکان پارلیمنٹ عبادت اور اعتکاف میں مشغول ہوں گے یا عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ صدارتی انتخاب ضمنی انتخابات سے پہلے کرانے میں کوئی آئینی یا قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن