لارڈز (سپورٹس ڈیسک) ایشز یریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم فالوآن کا شکار ہو گئی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 361 رنز بنائے۔ ہیرس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شین واٹسن 30 اور کپتان کلارک 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گریم سوان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کو ترجیح دی جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کی 3 وکٹیں 31 رنز پر گر گئیں۔ انگلینڈ کو مجموعی طور پر 264 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ تینوں وکٹیں پیٹر سڈل نے حاصل کیں۔