لارڈز ٹیسٹ : آسٹریلیا فالوآن کا شکار، انگلینڈ کی برتری 264 رنز، 7 وکٹیں باقی

لارڈز ٹیسٹ : آسٹریلیا فالوآن کا شکار، انگلینڈ کی برتری 264 رنز، 7 وکٹیں باقی

Jul 20, 2013

لارڈز (سپورٹس ڈیسک) ایشز یریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم فالوآن کا شکار ہو گئی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 361 رنز بنائے۔ ہیرس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شین واٹسن 30 اور کپتان کلارک 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گریم سوان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کو ترجیح دی جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کی 3 وکٹیں 31 رنز پر گر گئیں۔ انگلینڈ کو مجموعی طور پر 264 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ تینوں وکٹیں پیٹر سڈل نے حاصل کیں۔

مزیدخبریں