چھانگا مانگا : سیوریج کے نام پر شہر کھنڈر میں تبدیل‘ ٹھیکیدار کام چھوڑ کر فرار

Jul 20, 2014

چھانگا مانگا (نامہ نگار) محکمہ پبلک ہیلتھ کا ٹھیکیدار نے سیوریج  کے نام پر پورا شہر  کھنڈر بنا دیا اور کام ادھورا چھوڑ  کر بھاگ گیا‘ شہریوں کا شدید احتجاج‘ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تصیفلات کے مطابق چھانگا مانگا میں محکمہ پبلک ہیلتھ نے ڈیڑھ سال قبل سیوریج  کا منصوبہ شروع  کیا تو جو ابھی تک نامکمل ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ٹھیکیدار نے  باقی بچ رہنے والی سڑکیں اور گلیاں بھی کرین  لگا کر کھود ڈالیں  لیکن ابھی تک پائپ نہیں ڈالے گئے اور ٹھیکیدار  کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔ پورا شہر  کھنڈر بن چکا ہے اور ہر طرف گرد و غبار کا طوفان نظر آتا  ہے۔ جس سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں بارشوں کے باعث  یہ سڑکوں اور گلیاں تالاب کا منظر  پیش کرنے  لگتی ہیں۔ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل ہے حلقے کے ایم این اے  بھی کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔ جس پر شہریوں  نے شدید احتجاج کیا ہے۔

مزیدخبریں