قرآن کریم ہمارا آئین اور ضابطہ حیات ہے: مولانا فضل الرحمان بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ہمارا آئین اور ضابطہ حیات ہے اس میں ہماری تمام مشکلات اور کمزوریوں کا حل موجود ہے۔ جب تک مسلمان اس آئین پر کاربند رہے دنیا پر ان کا غلبہ رہا۔ آج ہم اس کی آفاقی تعلیمات سے دور ہیں بس نام کے مسلمان رہ گئے ہیں اور دنیا میں ذلت ورسوائی ہمارا مقدر بنی ہوئی ہے۔ قرآن پاک ہماری زندگیوں کے تمام پہلوئوں پر روشنی ڈالتا ہے اور ہمیں ہدایت عطا فرماتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہونگی۔ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ غیرمسلموں نے قرآن کی تعلیمات سے روشنی حاصل کر کے ترقی کی منازل طے کی ہیں اور ہم نے اسے چھوڑ کر ذلت اور رسوائی کو اپنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...