سیرت حضرت علیؓ پر عمل کرنے سے ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے: عالم زیدی

لاہور (پ ر) جعفریہ قومی موومنٹ کے تحت حسینی ہال شریف پارک ملتان روڈ لاہور میں حضرت علیؓ قومی کانفرننس سے صدر کانفرنس علامہ السید علام زیدی نے کہا کہ حکمران سیرت و کردار حضرت علیؓ پر عمل پیرا ہو جائیں تو ملک خوشحالی و ترقی اور امن کا گہوارہ بن جائے  ۔انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ نے علم کے وہ روشن نمونے پیش کئے جو ہر منزل میں شمع راہ کا کام دیتے ہیں اور زندگی کی اعلیٰ قدروں کو روشناس کرتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ حضرت علیؓ کے روشن ارشادات کی پیروی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حضرت علیؓ اور اولاد حضرت علیؓ کا تذکرہ تاریخ اسلام سے نکال دیا جائے تو تاریخ کا ہر نقش دھندلا نظر آئے گا۔ لہذا ہمیں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیرت حضرت علیؓ کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا ہوگا۔  سید صغیر عابد رضوی ، انجینئر ایس سیدین رضوی، ڈاکٹر اختر ہاشمی، سید قمر حسنین، سید سلمان رضوی، مولانا قاسم زیدی، سید عمران رضوی، سید شبر رضوی، سلمان رضوی، ساجد رضوی، سید وصی علی وصی عابد، سید فارقلیط عسکری، سید فرزدق زیدی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن