سیالکوٹ: کچہری پیشی کیلئے لائے گئے مقدمہ قتل کے 6 قیدی بخشی خانہ سے فرار

Jul 20, 2014

سیالکوٹ+ سمبڑیال (نامہ نگاران)  سیالکوٹ ضلع کچہری میں پیشی پر لائے گئے  مقدمہ قتل  کے 6  قیدی  بخشی  خانہ سے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس قتل کے مقدمہ میں ملوث 6 قیدیوں کو عدالت میں  تاریخ پر پیش کرنے کیلئے کچہری لائی اور انہیں بخشی  خانہ میں  بندکردیا گیا  لیکن وہ پولیس کی نفری  کی موجودگی کے باوجود وہاں سے فرار ہوگئے ۔ ایڈیشنل ایس پی محمود الحسن گیلانی کے مطابق ملزمان کو پیشی کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ منتقل کیا جانا تھا کہ وہ بخشی خانے کے روشندان سے فرار ہوگئے۔ اب پولیس انہیں پکڑنے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔  ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر قیدی  پولیس اہلکاروں سے سازباز کرکے فرار ہوئے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں