گاندھی کے فلسفہ عدم تشدد کے پیچھے ظالمانہ ذات پات کا نظام چھپا ہے : اروندھتی رائے

Jul 20, 2014

کیرالا (ثنا نیوز) معروف بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے گاندھی کے عدم تشدد سے متعلق امیج کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاندھی نے ذات پات کی بنیاد پر لوگوں میں تفریق پیدا کی۔ بکر پرائز جیتنے والی بھارتی مصنفہ نے کیرالا یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی کا جو امیج آج تک پیش کیا گیا ہے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، وقت آگیا ہے کہ ان کی ذات سے جڑے سچ کو سامنے لایا جائے۔ گاندھی  کے عدم تشدد کے فلسفے کے پیچھے درحقیقت ظالمانہ ذات پات کا نظام چھپا ہے اور عوام کو ذات پات میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہم اب بھی اپنی یونیورسٹیوں کا نام ان کے نام پر رکھیں؟ اس بارے میں سوچنا چاہئے۔

مزیدخبریں