اٹک (این این آئی+آئی این پی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک عملہ کی غفلت ، لیبر ڈلیوری روم میں پیدا ہونے والے بچوں کو تبدیل کر دیا، لواحقین کا احتجاج، بیٹی لینے سے انکار، صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے ایس ایچ او ماڈل پولیس سٹیشن اٹک انسپکٹر حاجی محمد خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ہمارا بیٹا ہے بیٹی نہیں، ایم ایس ابرا ر احمد کے کمرے میں شدید احتجاج کیا۔