سوات (اے پی پی) سوات میں مردان کے سیاح سمیت 2 افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے، سیاح بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا جبکہ مقامی نوجوان کو زندہ بچا لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں نہانے والا مردان کا سیاح عامر خان دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا جسے بچانے کیلئے مقامی رکشہ ڈرائیور رحیم نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا دی۔