رحیم یار خان (ثنا نیوز) مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں افطار پارٹی کے دوران یوتھ ونگ گروپوں میں تصادم میں ملوث 50 عہدیداروں اور کارکنوں کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ یوتھ ونگ عہدیدار سمیت متعدد کارکن گرفتار کر لئے گئے، پولیس نے تین کارکنوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔