آمریت کے دور میں پارٹی چھوڑنے والے آج وارث بنے بیٹھے ہیں: رانا ثنا

Jul 20, 2014

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آمریت کے دور میں جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے تھے آج وہ پارٹی کے وارث بنے بیٹھے ہیں۔ پارٹی میں موجود حاسدوں اور منافقوں کو جلد بے نقاب کروں گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا جاوید ہاشمی کی طرح میں نے اپنا خون پارٹی کو دیا ہے لیکن میں جاوید ہاشمی کی طرح پارٹی کو نہیں چھوڑوں گا۔ جاوید ہاشمی کو جتنی عزت مسلم لیگ (ن) میں ملی اتنی کہیں نہیں ملی۔ پارٹی کا کارکن ہوں اور پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ مالک مکان کبھی گھر نہیں چھوڑ کرتے۔

مزیدخبریں