لندن (بی بی سی اردو) ارجنٹائن کے چڑیا گھر میں مقید برفانی ریچھ کو کینیڈا منتقل کرنے کی آن لائن پٹیشن پر تقریباً دو لاکھ افراد دستخط کر چکے ہیں۔ آرتورو‘ نامی یہ برفانی ریچھ ارجنٹائن کے شہر منڈوزا کے چڑیا گھر کے ایک سیمنٹ سے بنے ہوئے اینکلوڑر میں تنہا رہتا ہے جہاں کبھی کبھی درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔ انتیس سالہ آرتورو اکثر اپنے اینکلوڑر میں تیزی سیچلتا دکھائی دیتا ہے اور کچھ لوگوں کے مطابق اس کیرویے سے اس کی افسردگی ظاہر ہوتی ہے۔ آرتورو کی ساتھی پلوسہ کا دو سال قبل انتقال ہوا تھا۔ آرتورو کو کینیڈا منتقل کرنے سے متعلق آن لائن پیٹیشن کا آغاز امریکی ایوان نمائندگان کے سابق سپیکر نیوٹ گنگرچ نے شروع کی تھی۔