آپریشن ضربِ عضب کے 50 فیصد سے زائد اہداف حاصل کر لئے: عبدالقادر بلوچ

کراچی (نیوز ایجنسیاں) ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر  لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، 50 فیصد سے زائد اہداف حاصل کر لئے گئے، حکومت کی کوشش ہے کہ  جلد سے جلد آپریشن مکمل  کرلیا جائے تاہم  دہشت گردوں  کے خلاف جو کارروائی جاری ہے وہ 65ء اور 71ء کی جنگوں سے زیادہ خطرناک ہے اسلئے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا کہ آپریشن کب مکمل ہوگا، فاٹا کے98 فیصد لوگ دہشت گردوں کیخلاف ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل عبدالقادر نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 40 ہزار لوگوں نے جانوں کا نذرانہ دیا ہے جس میں 7 ہزار فوج کے جوان اور 4 جنرل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا متاثرین شمالی وزیرستان ان کے گھروں تک واپسی کیلئے 30 ارب روپے  درکار ہوں گے، 97 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے، حکومت فی خاندان 40 ہزار دینے کے علاوہ جن کے گھر متاثر ہوئے ہیں ان کو فی خاندان 4 لاکھ روپے ادا کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...