پرویز مشرف کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹنے والے کڑے وقت میں ساتھ چھوڑ گئے

Jul 20, 2014

کراچی (سالک مجید) سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹنے والے طاقتور اور نامی گرامی سیاستدانوں کی بڑی تعداد اب مشرف کا ساتھ چھوڑ کر نوازشریف حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔ ان  اہم شخصیات میں سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی‘ سابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام‘ زاہد حامد‘ طارق عظیم‘ دانیال عزیز‘ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نمایاں ہیں۔مشرف کے اچھے  دنوں میں حکومتی عہدوں  اور مراعات کے مزے لوٹنے والے یہ تمام افراد اب کڑے وقت میں پرویز مشرف کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں اور نوازشریف حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں زاہد حامد تو نواز حکومت میں بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں