مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے چھٹکارا دلا کر رہیں گے: صلاح الدین

Jul 20, 2014

گجرات ( نامہ نگار) حزب المجاہدین کے کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے اسلامک سنٹر گجرات میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو جلد بھارتی تسلط سے چھٹکارا دلا کر رہیں گے ‘ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط کو کبھی قبول نہیں کیا اور نہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران آزاد کشمیر پر بھی قبضہ کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں مگر ان کے ہر منصوبے کو ناکام بنا دیا جائیگا ‘ انہوں نے کہا پاکستانی حکمرانوں کو مقبوضہ کشمیر پر مضبوط پالیسی اپنانا ہوگی ‘ کمزوری کا مظاہرہ کرنے پر کشمیر کے جہاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے ‘ انہوں نے کہا فلسطین کے بچوں اور خواتین اور بے گناہ مسلمانوں کو جس طرح اسرائیل نے بربریت کا شکار کیا ہے ‘ کیا وہ دہشت گردی نہیں ہے ‘ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو آج اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں