وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، مال لوٹ لیا گیا، 7 گاڑیاں، 10 موٹر سائیکل چوری

Jul 20, 2016

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کاہنہ میں حسن سے13لاکھ مالیت کی ٹریکٹرٹرالی،موبائل فون، شالیمارکے علاقہ کالج روڈ پر کاشف کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ کر8 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،شادباغ میں احمد سے 3 لاکھ 59 ہزار اور موبائل فون،مغلپو رہ میں سجادسے2لاکھ22ہزارروپے اور موبائل فون،ہربنس پو رہ میں نواز سے ڈیڑھ ؎ لاکھ روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں غلام اسلم سے ایک لاکھ 35ہزارروپے اور موبائل فون، رائیونڈ میں اصغر کے کلینک سے ایک لاکھ8ہزارروپے اور 3موبائل فون،اقبال ٹائون میں میاں محمد سے 93ہزار اور موبائل فون،نولکھا میں منور کی دکان سے 83ہزارروپے اور موبائل فون،وحدت کالونی میں شہباز سے 80ہزارروپے، موبائل فون اورموٹرسائیکل،لٹن روڈ میں یاسین اور اس کی فیملی سے 34ہزارروپے اور موبائل فون، ریس کورس میں عدنان کی لیب سے 25ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورر فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے ر اوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباسے پرویز بٹ، شفیق آبادسے نوید احمد، اسلام پورہ سے عاشق، کوٹ لکھپت سے پرویز ، اچھرہ سے محبوب کی گا ڑیاں جبکہ اقبال ٹائون سے محمد علی ،مصری شاہ سے حفیظ ، ڈیفنس سے نوید، مغلپورہ میں محمد عامر ، وحدت کالونی سے اسلم ، سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ، شاہدرہ ٹائون سے ارشاد علی کی مو ٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

مزیدخبریں