لاہور (خصوصی نامہ نگار) تبلیغی جماعت کراچی کے امیر حافظ عبدالرشید سورتی گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے، انہیں آج کراچی میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ معلوم ہوا ہے کہ حافظ عبدالرشید تبلیغی مرکز رائے ونڈ میںمشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور آئے تھے۔ انہیں روز قبل سانس لینے میں دقت کے باعث ڈیفنس کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ انکا جسد خاکی آج کراچی پہنچنے پر انکا نماز جنازہ ادا کی جائیگی۔