10 کروڑ کی خوردبرد: سابق سیکرٹری پوسٹل سروسز راجہ اکرام کا ریمانڈ ‘پلی بارگیننگ کی درخواست منظور، نیب کا ایڈیشنل ڈائریکٹر رہا

Jul 20, 2016

اسلام آباد + پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے سابق سیکرٹری پوسٹل سروسز راجہ اکرام الحق کو گرفتار کر لیا۔ ان پر 10 کروڑ روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔ راجہ اکرام الحق کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ نیب خیبر پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو رہا کر دیا گیا۔ ڈی جی نیب نے پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت میں پیش کی تھی۔ احتساب عدالت نے مختصر فیصلے میں رومان ظہیر کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب رومان ظہیر کو گذشتہ روز 7 لاکھ روپے رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں