یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا امکان

Jul 20, 2016

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرول ایک روپیہ 30 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 10 پیسے، لائٹ سپیڈ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے، ہائی اوکٹین 3 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوا دی جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد یکم اگست سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائے گا۔ اوگرا نے گزشتہ 3 ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔ اس لئے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں رواں ماہ بھی برقرار رکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں