اسلام آباد: کشمیر کانفرنس کے دوران مقامی حریت رہنما کا احتجاج، قمیص پھاڑ ڈالی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس کے دوران مقامی حریت رہنما سلیم ہارون نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی قیمص پھاڑ دی۔ حریت رہنما کا کہنا تھا باتوں سے کسی کا پیٹ بھرتا نہیں، پاکستانی سیاستدان مسئلہ کشمیر پر صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں۔ وہ احتجاج کرتے ڈائس کے سامنے آئے اور اپنی قمیض پھاڑ دی۔ سلیم ہارون کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی مؤثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پاکستانی سیاستدان صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں۔ مقامی حریت رہنما نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو درست انداز میں نہیں اٹھایا جا رہا۔ باتوں کی بجائے عملی اقدامات ہونے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن