سیئول (اے پی پی+ اے ایف پی) جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کی علی الصبح مغربی شہر ہوانگ ہو سے یہ میزائل داغے گئے۔ جنوبی کوریا شمالی کوریا کے اقدام پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا کی طرف سے اس اعلان کے بعد وہ جزیرہ نما کوریا میں ٹرمینل ہائی آلٹیٹوڈ ایریا ڈیفنس تھاڈ میزائل نصب کرے گا جس کا مقصد شمالی کوریا کے جاری جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کے خطرے سے نمٹنا ہے۔شمالی کوریا نے اس اعلان کے جواب میں عملی اقدام کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ادھر امریکہ نے تشویش کا اظہار کرتے کہا یہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔ سٹرٹیجک کمانڈ کے کمانڈر گیری روز نے کہا ہم ان میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہیں۔ شمالی کوریا کشیدگی بڑھانے کے اقدامات سے باز رہے۔فوج‘ تجربات‘ خطے میں گڑبڑ پھیلانے کے مترادف ہے‘ جنوبی کورین فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا یہ میزائل 500 سے 600 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شمالی کوریا کے3 میزائل تجربات: معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، امریکہ کو تشویش
Jul 20, 2016