شہر کے مختلف علاقوں سے 2 لڑکوں کو اغوا کرلیا گیا

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں سے دو کمسن لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ بادامی باغ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا 14 سالہ لڑکا سمیر خود گھر سے بھاگ کر گیا تھا اور وہ خود ہی گزشتہ روز واپس آیا ہے۔ جنوبی چھائونی کے علاقہ سے 13 سالہ لڑکا ابرار علی جبکہ سمن آباد سے 12سالہ لڑکا رمضان مبینہ طور پر اغوا ہو گیا۔ پولیس نے والدین کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...