گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں 110 افراد گرفتار

لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران960مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر26 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ27,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،63افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر110افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے35افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن