لاہور (نامہ نگار) نصیر آباد کے علاقہ ماڈل کالونی میں گھر میں سے 24 سالہ نوجوان کی گلے میں رسی سے پھندا لگی پنکھے سے لٹکتی چار روز پرانی نعش ملی جسے پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رحیم یار خان کا رہائشی 24 سالہ نوجوان زمان خان لاہور میں ماڈل کالونی میں کرائے کے کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ گذشتہ روز اسکے گھر سے بدبو آنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے اندر داخل ہو کر دیکھا تو کمرے میں پنکھے سے زمان خان کی پھندا لگی نعش لٹک رہی تھی، نعش تین چار روز پرانی تھی۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی یا پھر اسے قتل کیا گیا۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔