وائلڈ لائف پارکس‘ چڑیاگھروں اور بریڈنگ فارمز پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے: خالد عیاض شاہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان صوبہ بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرزوائلڈ لائف کو انسدادڈینگی مہم کے سلسلہ میں اپنے متعلقہ وائلڈ لائف پارکس، چڑیا گھروں اوربریڈنگ فارمز کا دورہ کرنے اورصفائی ستھرائی کے معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز اپنے دفتر میں ڈینگی کے انسداد کے لئے بلائے گئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ تما م افسران عوام آگہی کے حوالے سے وائلڈ لائف پارکس، بریڈنگ سنٹرز اورچڑیا گھروں میں ڈینگی کے خاتمہ بارے بینرز آویزاں کریں۔

ای پیپر دی نیشن