حکومتی درباریوں کے دھمکی آمیز بیانات نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، ضیا عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی جانب سے کرپشن کے تحفظ اور درباریوں کے دھمکی آمیز بیانات نے ملک سے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ایک سال سے زائد عرصہ تک پانامہ کیس کی سماعت اور اس کے بعد جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران نواز شریف اینڈ پارٹی من گھڑت بیانات اور جعلی دستاویزات کے سوا کچھ پیش نہیں کرسکی۔ منی ٹریل کے حوالے سے قطری شہزادے کا خط بھی قطرے قطرے ہوکر جھاگ کی طرح بکھر کر رہ گیا اور کیبلری فرنٹ کی جعلسازی نے لندن فلیٹس کی ٹرسٹ ڈیڈ کا بھانڈابھی پھوڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ بے ایمانی یا ایمانداری پانامہ کیس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن