آئی سی سی نے سری لنکن باولر ایرانگا کا ایکشن قانونی قرار دےدےا

دبئی (سپورٹس ڈےسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن باو¿لر شمندا ایرانگا کا باو¿لنگ ایکشن قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باو¿لنگ کی اجازت دے دی ہے۔شمندا ایرانگا کا باو¿لنگ ایکشن پہلی مرتبہ گزشتہ سال 31 مئی کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ایک آزادانہ جائزے کے بعد ان کا ایکشن مشکوک قرار پایا تھا۔تاہم حال ہی میں چنئی میں کیے گئے باو¿لنگ ایکشن کے تازہ جائزے میں ماہرین نے ان کے ایکشن کو آئی سی سی کی جانب سے مقرر کردہ 15فیصد کی حد کے اندر قرار دیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کو درست قرار دے دیا گیا۔ البتہ اگر ایرانگا کا ایکشن دوبارہ مشکوک پایا گیا تو امپائر کو اسے رپورٹ کرنے کا اختیار ہو گا اور اس سلسلے میں ان کی معاونت کیلئے انہیں صحیح باو¿لنگ ایکشن کی فوٹیج اور تصاویر فراہم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن