اصغر شاد مرحوم نے اپنی زندگی مےں ہمےشہ حق گوئی کا فرےضہ سر انجام دےا؛ چودھری علےم

راولپنڈی(نےوزڈسک) انجمن غلامان مصطفی کا اےک تعزےتی اجلاس گزشتہ روز چےر مےن چودھر ی علےم کی صدارت مےں ہو اجس مےں روز نامہ نوائے وقت راولپنڈی کے بےوروچےف اصغر شاد کی سماجی اور صحافتی خدمات کو خراج عقےدت پےش کےا گےا ہے ان کاکہنا تھاکہ اصغر شاد جےسے انسان گھٹن کے ماحول مےں ٹھنڈی ہو ا کے جھونکا تھے جن کی پر خلوص محبت ، انداز مےزبانی اور اپنائےت پر ملنے والے کے دل مےں انسانےت کی عظمت کے چراغ روشن کرتی نظر آتی ہے ۔سے محمد ظہےر ، بابر بٹ اورکاشف بٹ نے بھی خطاب کےا انہوں نے اصغر شاد کی محافتی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اصغر شاد نے اپنی صحافتی زندگی مےں نہ صرف اپنے قلم سے حق گوئی کا فرےضہ سرانجا م دےا بلکہ انہوں نے اس گھٹن راہ مےں نئے آنے والوں کی بھی ہمےشہ رہنمائی کی وہ ہمےشہ ٹےلنٹ کی قدر کرتے اور بغےرکسی ہچکچاہٹ کے فورا رہنمائی اور مدد پر امادہ ہو جاتے ان کا ےہ انداز شفقت اور رہنمائی ےقےنا اےک مثال ہے جس کی تقلےد کی ضرورت ہے انہوں نے کہاہے کہ اصغر شاد کی اپنی پوری زندگی ہمےشہ دوسروں کی عزت و احترام کو جا نا ہر ملنے والے سے انداز ملا قات اپنائےت گمان ہوتا جےسے برسوں سے اےک دوسرے کو جانتے ہوں بلاشبہ اصغر شاد جےسے انسان دوسروں کے لےئے ستارے کی مانند ہوتے ہےں جو اپنی روشنی سے امےد کی کرن جگاتے ہےں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس مےں اعلی مقام عطا فرمائے آمےن 

ای پیپر دی نیشن