اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی سی بی میں نجم سیٹھی کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ طارق اسد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پی سی بی کی مس مینجمنٹ کے باعث کرکٹ کو نقصان پہنچا۔ نجم سیٹھی اچھی شہرت کے مالک نہیں۔ نجم سیٹھی پی سی بی کے تمام معاملات چلا رہے ہیں۔ بے قاعدگیوں کینیب اور سپاٹ فکسنگ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائیں۔ چیئرمین پی سی بی سے اخراجات کی تفصیل طلب کی جائے۔ نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔
پی سی بی میں نجم سیٹھی کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میںدرخواست دائر
Jul 20, 2017