قطر 13مطالبات کے بجائے صرف 6اصولوں پر عمل کرے: سعودی اتحاد

نیویارک(بی بی سی) قطر کا بائیکاٹ کرنے والے سعودی عرب کی قیادت میں تین عرب ممالک نے گزشتہ ماہ پیش کئے جانے والے13مطالبات پر مزید اصرار کرنے کی بجائے نرمی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے چھ وسیع اصول پیش کئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے سفارتکاروں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اب وہ ان 13مطالبات کی بجائے چھ وسیع اصولوں پر عمل چاہتے ہیں ان چھ مطالبات میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مقابلہ کرنے کے عزم اور ان کی ترغیب دینے کو روکنا شامل ہیں۔ سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبداللہ المعلمی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے وزراء خارجہ نے پانچ جولائی کو قاہرہ میں ملاقات کے دوران ان چھ اصولوں پر اتفاق کیا جو کہ قطریوں کیلئے قبول کرنا آسان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن