میجر شیکر تھاپہ کو قتل کرنے والے بھارتی فوجی اوڑی فوجی ہیڈ کوارٹر منتقل‘ رسیوں سے باندھ کر لٹکا دیا گیا

اوڑی(کے پی آئی) لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے میجر شیکر تھاپہ کو قتل کرنے والے نائیک وجے کمار کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں لٹکا دیا گیا بعد ازاں اوڑی فوجی ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق نائیک وجے کمار نے منگل کو اوڑی میں اپنے ہی آفیسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، کمل کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر واقعہ نانک بوچڑچو کی پر 17/18 جولائی کی درمیانی رات 8 آر آر سے وابستہ نائیک وجے کمار اور میجر شیکر تھاپہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اسی دوران جھگڑے نے اس قدر طول پکڑلیا کہ نائیک وجے کمار نے غصے میں آکر اپنی سروس رائفل سے 36 سالہ شیکر تھاپہ پر کئی گولیاں چلائیں جس سے وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہویا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...