کراچی(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی دبئی میں ملازمت کا اقامہ منظرعام پر آگیا ہے۔ذرائع کےمطابق گزشتہ روزسابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اقامہ منظر عام پر آگیا، شرجیل میمن دبئی کی کمپنی میں مارکیٹنگ منیجر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔پی پی رہنما شرجیل میمن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی میری ہے اور ڈیکلیئرڈ ہے۔