سر پا¶ں تک کریشن زدہ سیاستدانوں کے منہ سے پار سائی کی باتیں زیت نہیں دیتیں: شہباز شریف

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ سر سے لے کر پاﺅں تک کرپشن زدہ سیاستدانوں کے منہ سے پار سائی کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے والوں نے غریب قوم کا خون چوسا۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین، احتجاج مایوس عناصر کا مقد ر ہے۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا غریب قوم کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں اوردھرنو ں کے ذریعے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والو ں کا رویہ ملک و قوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو عوام جانتے ہیں۔انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، برق رفتاری سے تکمیل اور معیار مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہچان ہے۔ مخالفین بھی ترقیاتی منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں پہلی بار منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔

شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن