ڈٹنے کا مشورہ دینے والے نواز شریف کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں : شیخ رشید

Jul 20, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز+آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، نوازشریف کے پاس استعفی دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ابھی تک ایک دستاویز بھی نہیں دی گئی۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے، جتنے لوگ جے آئی ٹی کو گالیاں نکال رہے ہیں دراصل وہ سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا کہنے والے ان کا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، نوازشریف صاحب ڈٹنے کی باتیں چھوڑ دو آپ نااہل بھی ہوں گے اورجیل بھی جائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث نے کل کی سماعت میں تسلیم کیا کہ وزیراعظم نے دبئی کا اقامہ لیا۔خواجہ حارث کی اس دلیل کے بعد کھیل ختم ہوگیا اور اب عدالت سے باہر محاذآرائی ختم کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کل کی سماعت میں بھی ججوں نے کہا کہ منی ٹریل ہے تو لے آ¶۔ آئی این پی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ کھیل صرف 2 ہفتے کا رہ گیا جو لوگ نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں اصل میں وہ ان کی سیاسی قبر کھود رہے ہیں،جتنے بھی لوگ جے آئی ٹی کو گالی دے رہے ہیں وہ درحقیقت سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کر دیا ہے ملک اور قوم کی اس سے زیادہ بے عزتی نہیں ہو سکتی تھی۔ جب ہم کہہ رہے تھے کہ ٹی او آر بنائےں تو انہوں نے ٹی او آر نہیں بنائے۔
شیخ رشید

مزیدخبریں