”ڈاکٹر فضل مولا ادارہ برائے معذوراں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات“

Jul 20, 2017

اسلام آباد(قاضی بلالخصوصی نمائندہ)ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کو واپس بھیجنے کا عمل ایک بار پھر بری طرح متاثر ہوگیا ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود چند ایک کمزور افسران کو ان کے محکموںمیں واپس بھیجا گیا وہ وفاقی اداروں میں واپس آنا شروع ہوگئے اور پہلے سے کیڈ اور وزارت قومی صحت میں( صفحہ10بقیہ38)

مختلف عہدے پر افسران نشاندہی کے باوجود اپنی پوسٹوں پربراجمان ہیں ہے ۔ڈاکٹر فضل مولا کو پمز انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں واپس کے پی کے میں بھیج دیا تھا۔ چند ماہ بعد ہی وہ یہ واپس ادارہ برائے معذوران میں دوبارہ ڈیپوٹیشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر آ گئے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی اسی پوسٹ پر کئی سال تک ڈیپوٹیشن پر کام کرتے رہے تھے ۔ وزیر کیڈ کی نوازش سے پمز میں بطور ایڈمنسٹریٹر تعینا ت کئے گئے مگر وہاں کے طاقتور انتظامیہ نے انہیں کام نہ کرنے دیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں انہیں واپس کے پی کے بھیج دیا تھا ۔ ادارہ برائے معذوران میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کرنے والے ڈاکٹر زاہد لارک کو ہٹا کر قائم مقام کے طور پر پولی کلینک کا ایگزیکٹو تعینات کردیا گیا جنہوں نے گزشتہ روز چارج سنبھال لیا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد حنیف سے وزارت کیڈ مطمئن نہیں تھی اس لئے ان سے کرنٹ چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں