اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الےکشن کمےشن کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ 4 مےں ضمنی الےکشن کاشےڈول جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے دےا ہے اےم پی اے شوکت عزےز بھٹی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی ۔ عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو عدالتکو بتاےا گےا کہ مذکورہ کےس کی فائل گم ہوگئی ہے جس پر فاضل جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی عملے کی سرزنش کی فاضل جسٹس نے حکم دےا کہ 12بجے تک فائل عدالت کے سامنے پےش نہ کی گئی تو ذمہ دار عدالتی عملے خلاف فوجداری مقدمہ درج کروا دےا جائے بعدازاں کےس کی فائل تلاش کرکے عدالت مےں پےش کردی گئی واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے20جون کو مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دےتے ہوئے ان کی رکنےت معطل کردی تھی ۔ آئندہ سماعت 26 جولائی کو ہوگی۔