سیکرٹری خارجہ کی پاکستان میں متعین یوروپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

Jul 20, 2017

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ )سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان میں متعین یوروپی یونین کے سفیروں سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا-دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان اور ای یو کے درمیان تعلقات جی ایس پی پلس خطہ میں امن و سلامتی کی صورتحالٰ افغانستان کے حالات سمیت تمام امور زیر غور آئے ًتہمبنہ جنجوعہ نے واضح کیا کہ پاکستان مسلہ کشمیر سمیت تمام مسا ئل کا بھارت کے ساتھ پرامن حل چاہتا ہے۔

ملاقات

مزیدخبریں